مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام رسول کریم صلی اللہ علیہ...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تشریف لائے اورآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت اس وقت کچھ ناساز تھی تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ان لفظوں سے آپ پر دم کیا، ﴿بسم اللہ ارقیک من کل شئی یوذیک من شر کل نفس او عین حاسد اللہ یشفیک﴾ (رواہ مسلم)
دم جھاڑ کرنے والوں کو ایسی مسنون وماثور دعاؤں سے دم کرنا چاہیئے اور خود ساختہ دعاؤں سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ مسنون دعاؤں سے دم کرنا کرانا بھی سنت ہے اور یقینا مسنون دعاؤں سے دم کرنے کرانے کا زبردست اثر ہوتا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5742