🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس واقعہ میں ایک چٹائی پر تشریف فرما تھے چٹائی بھی ایسی...
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس واقعہ میں ایک چٹائی پر تشریف فرما تھے چٹائی بھی ایسی کہ جسم مبارک پر اس کے نشانات عیاں تھے اس سے باب کا مضمون نکلتا ہے کہ آ پ کے بستر کا یہ حال تھا چمڑے کا تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
چند کچی کھالیں لٹک رہی تھیں جن کی دباغت کے لیے ببول کے پتے رکھے ہوئے تھے جو جی ساری دنیا کو ترک دنیا کا سبق دینے کے لیے مبعوث ہوا اس کی پاکیزہ زندگی ایسی سادہ ہونی چایئیے۔
صلی اللہ علیه وسلم الف ألف مرة بعدد کل ذرة آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5843