🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ ہر کام میں آپ دائیں طرف کو پسند فرماتے مگر...
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ ہر کام میں آپ دائیں طرف کو پسند فرماتے مگر بعض کام مستثنیٰ ہیں جیسے جوتا اتارنا، مسجد سے باہر نکلنا یا پاخانہ جانا وغیرہ ان سے پہلے بایاں پیر استعمال کرنا ہے۔
اسلام میں دائیں اور بائیں میں کافی امتیاز برتاگیا ہے۔
قرآن مجید نے اہل جنت کو ”اصحاب الیمین“ یعنی دائیں طرف والے اور اہل دوزخ کو ”اصحاب الشمال“ بائیں طرف والے کہا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نہ صرف مجھ کو بلکہ جملہ قارئین بخاری شریف کو روز محشر اصحاب الیمین میں داخلہ نصیب فرمائے، آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5854