🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہاں ناسخین سے نقل کرنے میں غلطی ہوئی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت سے...
حدیث حاشیہ:
یہاں ناسخین سے نقل کرنے میں غلطی ہوئی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت سے پہلے سونے کی انگوٹھی بنائی تھی اور بعد میں حرمت معلوم ہونے سے اسی انگوٹھی کو اتار دیا تھا اور اس کے بجائے چاندی کی انگوٹھی کا استعمال شروع کیا تھا۔
یہاں کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے چاندی کی انگوٹھی بنوائی تھی اور اس کو آپ نے اتار دیا تھا حالانکہ یہ واقعہ کے خلاف ہے۔
روایت میں مذکور زہری اپنے دادا حضرت زہرہ بن کلاب کی طرف منسوب ہیں۔
کنیت ابوبکر نام محمد، عبداللہ بن شہاب کے بیٹے بہت بڑے فقیہ اور محدث ہیں۔
رمضان سنہ164ھ میں وفات پائی۔
رحمه اللہ تعالیٰ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5868