🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
992۔ اردو حاشیہ : ابن رافع کا استدلال کہ کھڑے ہونے کے لئے سہارا لینا منع ہے، درست نہیں۔...
992۔ اردو حاشیہ:
ابن رافع کا استدلال کہ کھڑے ہونے کے لئے سہارا لینا منع ہے، درست نہیں۔ کیونکہ صحیح احادیث میں اس کا ثبوت ہے۔ مثلاً ایوب عن ابی قلابۃ کی روایت بخاری میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو بیٹھتے، زمین کاسہارا لیتے اور پھر کھڑے ہوتے۔ [صحيح بخاري۔ حديث۔ 824]
اس لئے شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کے آخری ٹکڑے کو، ”جس میں اٹھتے وقت ہاتھوں سے سہارا لینے کی ممانعت ہے“، منکر قرار دیا ہے۔ باقی یہ صحیح ہے کہ آدمی جس وقت تشہد میں بیٹھا ہو تو زمین پر ہاتھ رکھ کر نہ بیٹھے جیسے کہ آگے آ رہا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 992