🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے گویا اس حدیث سے استنباط کیا جس میں یہ ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے گویا اس حدیث سے استنباط کیا جس میں یہ ہے کہ قیامت کے دن میری امت کے لوگ سفید پیشانی، سفید ہاتھ پاؤں وضو کی وجہ سے اٹھیں گے تو جہاں تک وضو میں اعضاء زیادہ دھوئے جائیں گے وہیں تک سفیدی پہنچے گی یا اس آیت سے استنباط کیا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ (الکھف: 31)
یعنی جنت میں اہل جنت کو سونے کے کپڑے پہنائے جائیں گے۔
حضرت ابوہریرہ کا نام عبدالرحمن بن صخر ہے۔
غزوئہ خیبر کے سال اسلام لائے، خدمت نبوی میں ہر وقت حاضر رہتے۔
مدینہ میں سنہ 59ھ بعمر 75 سال وفات پائی۔
5274 احادیث بنوی کے حافظ تھے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5953