🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یا ایک دو تکئے بنا لیے دوسری روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ ہم ان پر بیٹھا...
حدیث حاشیہ:
یا ایک دو تکئے بنا لیے دوسری روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ ہم ان پر بیٹھا کرتے تھے۔
مسلم کی روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان پر آرام فرمایا کرتے تھے، باب کا مطلب اسی سے ظاہر ہے۔
حضرت علی بن عبداللہ مدینی حضرت امام بخاری کے استاد محترم حافظ حدیث ہیں۔
امام نسائی نے سچ کہا کہ ان کی پیدائش ہی خدمت حدیث کے لیے ہوئی تھی۔
ذی قعدہ سنہ232ھ میں بعمر سنہ 73 سال انتقال فرمایا۔
رحمه اللہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5954