🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ قرآن پاک کی وہ زبر دست آیت کریمہ ہے۔ جو مسلمانوں اورغیر مسلمانوں کے باہمی تعلقات...
حدیث حاشیہ:
یہ قرآن پاک کی وہ زبر دست آیت کریمہ ہے۔
جو مسلمانوں اورغیر مسلمانوں کے باہمی تعلقات کو جوڑتی ہے اور باہمی جھگڑوں کو کالعدم قرار دیتی ہے۔
مسلمانوں کی جنگ جارحانہ نہیں بلکہ صرف مدافعانہ ہوتی ہے۔
صاف ارشاد باری ہے۔
{وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا} (الأنفال: 61)
اگر تمہاے مخالفین تم سے بجائے جنگ کے صلح کے خواہاں ہوں تو تم بھی فوراً صلح کے لیے جھک جاؤ کیونکہ اللہ کے ہاں جنگ بہر حال نا پسند ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5978