🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے مقلدین جامدین کو نصیحت لینی چاہیئے جب تک اللہ اور رسول کی محبت تمام...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے مقلدین جامدین کو نصیحت لینی چاہیئے جب تک اللہ اور رسول کی محبت تمام جہانوں کے لوگوں سے زیادہ نہ ہو۔
ایمان پورا نہیں ہو سکتا۔
اللہ اور رسول کی محبت تمام جہان سے زیادہ ہونی چاہیئے۔
وہ یہ کہ اللہ اور اس کے رسول کے ارشاد پر جان ومال قربان کرے، جہاں قرآن کی آیت یا حدیث صحیح مل جائے، بس اب کسی امام یا مجتہد کا قول نہ ڈھونڈے۔
اللہ اور رسول کے ارشاد کوسب پر مقدم رکھے۔
تب جا کر ایمان کامل حاصل ہوگا۔
اللھم ارزقنا۔
آمین حتی یکون اللہ ورسوله الخ معناہ ان من استکمل الإیمان علم أن حق اللہ ورسوله أکد علیه من حق أبیه وأمه وولدہ وجمیع الناس الخ (فتح الباری)
اللہ ورسول کی محبت کامطلب یہ ہے کہ جس نے ایمان کامل کر لیا وہ جان گیا کہ اللہ اور رسول کی محبت کا حق اس کے ذمہ اس کے باپ اور ماں اور اولاد اوربیوی اورسب لوگوں کے حقوق سے بہت ہی زیادہ بڑھ کر ہے اوراللہ ورسول کی محبت کی علامت یہ ہے کہ شریعت اسلامی کی حمایت کی جائے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو جواب دیا جائے اور اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ جیسے اخلاق پیدا کئے جائیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6041