مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس جگہ سے نکلا کہ آپ نے ان لوگوں کو مخاطب کر کے نہیں فرمایا...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس جگہ سے نکلا کہ آپ نے ان لوگوں کو مخاطب کر کے نہیں فرمایا بلکہ بہ صیغہ غائب ارشاد دہوا کہ بعض لوگوں کا یہ حال ہے، اس حدیث سے یہ نکلا کہ اتباع سنت نبوی یہی تقویٰ اور یہی خدا ترسی ہے اور جو شخص یہ سمجھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی فعل یا کوئی قول خلاف تقویٰ تھا یا اس کے خلاف کوئی فعل یا قول افضل ہے وہ عظیم غلطی پر ہے۔
اس حدیث میں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ میں اللہ کوان سے زیادہ پہنچانتا ہوں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو صفات الٰہی بیان کی ہیں مثلاً اترنا چڑھنا ہنسنا تعجب کرنا آنا جانا آواز سے بات کرنا یہ سب صفات برحق ہیں اور تاویل کرنے والے غلطی پر ہیں کیونکہ ان کا علم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کے مقابلہ پر صفر کے قریب ہے اور ارشاد نبوی برحق ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6101