🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «اِقْرَوُوا » امر کا صیغہ ہے جس کے معنی ہیں : پڑھو ، پڑھا کرو ۔...
لغوی تشریح:
«اِقْرَوُوا» ‏‏‏‏ امر کا صیغہ ہے جس کے معنی ہیں: پڑھو، پڑھا کرو۔
«عَليٰ مَوْتَاكُمْ» ‏‏‏‏ جس کی موت کا وقت حاضر ہو رہا ہو۔
کہا گیا ہے کہ جس کی موت کا وقت قریب ہو اس کے پاس سورۃ یٰس پڑھنے کی بنا پر میت سے جان کنی کی تکلیف میں تخفیف کر دی جاتی ہے مگر یہ حدیث ضعیف ہے، اس لیے قریب المرگ شخص پر سورۃ یٰس پڑھنے کا رواج صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہے، لہٰذا اس کے بجائے یہ دعا کی جائے کہ اے اللہ! اس کے لیے اس دشوار مرحلے کو آسان فرما دے۔

راوی حدیث:
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
معقل میں ”میم“ پر فتحہ ”عین“ ساکن اور ”قاف“ کے نیچے کسرہ ہے۔ مزینہ قبیلے کے صحابی تھے۔ حدیبیہ سے پہلے اسلام قبول کیا۔ بیعت رضوان میں حاضر ہوئے۔ ان کی طرف بصرہ میں ایک نہر منسوب ہے جو انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حکم سے کھودی تھی، اس لیے عربوں میں یہ مثل مشہور ہے:
«اذا جا نهر اله بطل نهر معقل»
”جب اللہ کہ نہر (بارش) جاری ہو جاتی ہے تو حضرت معقل رضی اللہ عنہ کی نہر کی کوئی حیثیث نہیں رہتی۔“ آپ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آخر دور میں 60 ہجری میں فوت ہوئے۔ اور بعض کے نزدیک یزید کے دور میں فوت ہوئے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 429