🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مشرکوں کی ہجو کرتا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف داری کرتا تھا۔ اس...
حدیث حاشیہ:
مشرکوں کی ہجو کرتا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف داری کرتا تھا۔
اس روایت سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاک نفسی اوردین داری اور پرہیز گاری معلوم ہوتی ہے۔
آپ کس درجہ کی پاک نفس اور فرشتہ خصلت تھیں۔
چونکہ حسان رضی اللہ عنہ نے اللہ اور اس کے رسول کی طرف داری کی تھی اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کو اپنی ایذا کا جو ان کی طرف سے پہنچی تھی کچھ خیال نہ کیا اور ان کو برا کہنے سے منع فرمایا۔
اللہ پاک مسلمانوں کو بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جیسی نیک فطرت عطا فرمائے کہ وہ باہمی طور پر ایک دوسرے کی برائیاں کرنے سے باز رہیں۔
(آمین)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6150