🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی تم لوگ دنیا سے گزر جاؤگے۔ موت بھی ایک قیامت ہی ہے جیسے دوسری حدیث میں...
حدیث حاشیہ:
یعنی تم لوگ دنیا سے گزر جاؤگے۔
موت بھی ایک قیامت ہی ہے جیسے دوسری حدیث میں ہے ''مَن مَاتَ فقد قامت قِیامتُهُ'' باقی رہا قیامت کبریٰ یعنی آسمان زمین کا پھٹنا۔
اس کے وقت کو بجز اللہ کے کوئی نہیں جانتا یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی نہیں جانتے تھے ان جملہ مذکورہ روایات میں لفظ ویلك یا ویحك استعمال ہوا ہے۔
اسی لئے ان کو یہاں نقل کیا گیا ہے باب سے یہی وجہ مطابقت ہے۔
اس حدیث کو شعبہ نے اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔
قتادہ سے کہ میں نے انس سے سنا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6167