🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حیات نبوی میں کسی کو ابو القاسم سے پکارنا باعث اشتباہ تھا کیونکہ ابو القاسم خود آنحضرت...
حدیث حاشیہ:
حیات نبوی میں کسی کو ابو القاسم سے پکارنا باعث اشتباہ تھا کیونکہ ابو القاسم خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔
لہٰذا آپ نے ہر کسی کو کنیت ابو القاسم رکھنے سے منع فرمایا تاکہ اشتباہ نہ ہو۔
آپ کے بعد یہ کنیت رکھنا علماء نے جائز رکھا ہے۔
عبداللہ، عبدالرحمن اللہ کے نزدیک بڑے پیارے نام ہیں کیونکہ ان میں اللہ کی طرف نسبت ہے جو بندے کی بندگی کو ظاہر کرتے ہے۔
باب کا مضمون صریحاً ایک حدیث میں آیا ہے کہ أَحَبُّ الأسماء إلی اللہِ عبدُاللہ وعبدُ الرحمنِ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6186