🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ تینوں حضرات مذکورین مغیرہ مخزومی کے خاندان سے ہیں جو مسلمان ہو گئے تھے۔ کفار نے...
حدیث حاشیہ:
یہ تینوں حضرات مذکورین مغیرہ مخزومی کے خاندان سے ہیں جو مسلمان ہو گئے تھے۔
کفار نے ان کو ہجرت سے روک کر مقید کر دیا تھا۔
ولید بن ولید حضرت خالد بن ولید کے بھائی ہیں۔
سلمہ بن ہشام ابو جہل کے بھائی ہیں جو قدیم الاسلام ہیں اور عیاش بن ابی ربیعہ ماں کی طرف سے ابو جہل کے بھائی ہیں۔
مضر قبیلہ قریش سے ایک قبیلہ تھا جس کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بد دعا فرمائی تھی۔
اس حدیث سے ولید نام رکھنا جائز ثابت ہوا۔
باب سے یہی مطابقت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6200