مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پہلی کنیت ابو الحسن مشہور تھی مگر بعد میں جب خود...
حدیث حاشیہ:
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پہلی کنیت ابو الحسن مشہور تھی مگر بعد میں جب خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے از راہ محبت آپ کو ابو تراب کنیت سے پکارا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اسی سے زیادہ خوش ہونے لگے۔
اس طرح دو کنیت رکھنا بھی جائز ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جو محبت تھی اسی کا نتیجہ تھا کہ آپ خود بنفسہ ان کو راضی کر کے گھر لانے کے لئے تشریف لے گئے جب کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ناراض ہو کر وہ باہر چلے گئے تھے۔
ایسی باہمی خفگی میاں بیوی میں بسا اوقات ہو جاتی ہے جو معیوب نہیں ہے۔
چونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کمر میں کافی مٹی لگ گئی تھے۔
اس لئے آپ نے پیار سے ان کو ابو تراب (مٹی کا باوا)
کنیت سے یاد فرمایا (صلی اللہ علیہ وسلم )
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مدت خلافت چار سال اور نو ماہ ہے۔
17 رمضان 40ھ بروز ہفتہ ایک خارجی ابن ملجم نامی کے حملہ سے آپ نے جام شہادت نوش فرمایا۔
إنا للہ وإنا إلیه راجعون رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے 3 رمضان11ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ ماہ بعد انتقال فرمایا۔
إنا للہ الخ غفراللہ لھا (آمین)
۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6204