مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بڑا معجزہ ہے۔ آپ نے جیسا فرمایا...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بڑا معجزہ ہے۔
آپ نے جیسا فرمایا تھا ویسا ہی ہوا۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو آخر خلافت میں بڑی مصیبت پیش آئی لیکن انہوں نے صبر کیا اور شہید ہوئے۔
ابو بکر رضی اللہ عنہ کے لیے دروازہ سب سے پہلے کھولا گیا۔
پہلے آپ کا نام عبدالکعبہ تھا۔
اسلام لانے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام عبداللہ رکھ دیا لقب صدیق اور کنیت ابو بکر رضی اللہ عنہ آپ کی خلافت دو سال تین ماہ اور دس دن رہی۔
وفات63 سال کی عمر میں 21جمادی الثانی 13ھ میں بخار سے واقع ہوئی۔
7تاریخ جمادی الثانی سے آپ کو بخار آنا شروع ہوا تھا۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
عمر رضی اللہ عنہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے غلام ابو لولو فیروز ایرانی کے ہاتھ سے شہید ہوئے۔
اس وقت ان کی عمر63 سال کی تھی 27 ذی الحجہ23ھ میں بدھ کے دن انتقال فرمایا رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
آپ کی مدت خلافت ساڑھے دس سال سے کچھ زیادہ ہے۔
حضرت عثمان کے زمانہ میں کچھ منافقوں نے بغاوت کی۔
آخر آپ کو 18ذی الحجہ35ھ میں ان ظالموں نے بہت بری طرح سے شہید کر دیا۔
إنا للہ و إنا إلیه راجعون۔
(رضي اللہ عنهم)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6216