🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے جہاں باب کا مضمون واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے وہاں آنحضر ت...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے جہاں باب کا مضمون واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے وہاں آنحضر ت صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال دانائی، دوراندیشی، عفو، حلم کی بھی ایک شاندار تفصیل ہے کہ آپ نے ایک انتہائی گستاخ کو دامن عفو میں لے لیا اور عبد اللہ بن ابی جیسے خفیہ دشمن اسلام کی حرکت شنیعہ کو معاف فرما دیا۔
اللہ پاک ایسے پیارے رسول پر ہزارہا ہزار ان گنت درود وسلام نازل فرمائے۔
آمین۔
اس میں آج کے ٹھیکہ داران اسلام کے لئے بھی درس ہے جو ہر وقت شعلہ جوالہ بن کر اپنے علم وفضل کی دھاک بٹھانے کے لئے اخلاق نبوی کا عملا ً مضحکہ اڑاتے رہتے ہیں اور ذراسی خلاف مزاج بات پاکر غیظ وغضب کا مظاہرہ کرنے لگ جاتے ہیں۔
اکثر مقلدین جامدین کا یہی حال ہے إلا ماشاء اللہ۔
اللہ پاک ان مذہب کے ٹھیکہ داروں کو اپنا مقام سمجھنے کی توفیق بخشے آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6254