🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «مَانَذرِي» ہمیں معلوم نہیں ۔ «نُجَرَّدُ» تجرید سے ماخوذ ہے ۔ بدن سے کپڑے اتارنا ۔...
لغوی تشریح:
«مَانَذرِي» ہمیں معلوم نہیں۔
«نُجَرَّدُ» تجرید سے ماخوذ ہے۔ بدن سے کپڑے اتارنا۔
مصنف رحمہ اللہ نے اس حدیث کا ابتدائی حصہ نقل کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ مکمل حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اسی تذبذب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ پر غنودگی کی سی کیفیت طاری ہو گئی۔ اسی حالت میں انہوں نے کسی کہنے والے سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑوں سمیت غسل دو، لہٰذا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کو بغیر کپڑے اتارے غسل دیا۔ یہ صحابہ رضی اللہ عنہ کا اپنا تردد و تذبذب تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ دیگر مخلوق پر شرف و بزرگی حاصل ہے، اس لیے آپ کے کپڑے اتاریں یا نہ اتاریں، ورنہ اس حدیث میں دلیل ہے کہ ان کے ہاں میت کے کپڑے اتار کر غسل دینا بغیر کسی شک و ریب کے مشروع تھا، البتہ قابل ستر اعضاء کی پردہ پوشی واجب ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 435