مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی ہمیشہ اس سے پرہیز کرتے تھے۔ صحابہ کرام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھی...
حدیث حاشیہ:
یعنی ہمیشہ اس سے پرہیز کرتے تھے۔
صحابہ کرام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھی سادی دعا کیا کرتے بلاتکلف اور مختصر۔
دوسری حدیث میں ہے کہ میرے بعد کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو دعا اور طہارت میں مبالغہ کریں گے حد سے بڑھ جائیں گے، مومن کو چاہئے کہ سنت کی پیروی کرے اور مقفی اور مسجع دعاؤں سے جو پچھلے لوگوں نے نکالی ہیں پرہیز رکھے۔
جو دعا ئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہ سند صحیح منقول ہیں وہ دنیا اور آخرت کے تمام مقاصد کے لئے کافی ہیں اب جو بعض دعائیں ماثور مسجع ہیں جیسے اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الكِتَابِ، ومُجْرِيَ السَّحَابِ، وهَازِمَ الأحْزَابِ یا صدقَ اللہُ وَعدَہ و أعزَّ جندَہ و نصرَ عبدَہ وھزم الأحزابَ وحدَہ یا أعوذُ بكَ من عین لا تَدمَع وَمِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ و مِن قلب لایخشع'' وہ مستثنیٰ ہوںگی کیونکہ یہ بلا قصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلی ہیں اگر بلا قصد سجع ہو جائے تو قباحت نہیں ہے۔
عمداً بطور تکلف ایسا کرنا منع ہے کیونکہ اس میں ریا نمود بھی ممکن ہے جو شرک خفی ہے إلا ماشاء اللہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6337