🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: محتاجی اور قرض بہت ہی خطرناک عذاب ہیں۔ میری دن ورات یہ دعا ہے کہ اللہ مجھ...
حدیث حاشیہ:
محتاجی اور قرض بہت ہی خطرناک عذاب ہیں۔
میری دن ورات یہ دعا ہے کہ اللہ مجھ کو اور میرے متعلقین اور شائقین بخاری شریف کو وقت آخر تک قرض اور محتاجی سے بچائے۔
خاص طور سے میرے جو مخلصین ادائگی قرض کے لئے دعاؤں کی درخواست کرتے رہتے ہیں اللہ پاک ان سب کا قرض ادا کرائے اورمجھ کو بھی اس حالت میں موت دے کہ میں کسی کا ایک پیسے کا بھی مقروض نہ ہوں۔
قبل ازموت اللہ سارا قرض ادا کر دے۔
آمین یارب العالمین (راز)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6377