مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عمر بن خطاب امیرالمؤمنین کالقب فاروق اورکنیت ابوحفص ہے۔ نسبتا وہ عدوی قریشی ہیں۔ انہوں نے...
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر بن خطاب امیرالمؤمنین کالقب فاروق اورکنیت ابوحفص ہے۔
نسبتا وہ عدوی قریشی ہیں۔
انہوں نے 6 نبوی میں اسلام قبول کیا اور بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ نبوت کے پانچویں سال اسلام قبول کیا جب کہ چالیس مر د اور گیارہ عورتیں مسلمان ہو چکی تھیں اورکچھ لوگوں نےلکھا ہےکہ مردوں کی چالیس تعداد حضرت عمر کےاسلام لانے سے پوری ہوئی۔
ان کے اسلام لانے سے اسلام کو بڑا غلبہ نصیب ہوا۔
اسی واسطے ان کو فاروق کہا گیا۔
حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عمر فاروق سےدریافت کی کہ آپ کا نام فاروق کب سے ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ سےتین دن پہلے حضرت حمزہ ایمان لائے۔
اس کے بعد اللہ نے میرا سینہ کھول دیا تو میں نے اپنی زبان سے کہا ”اللہ ہی ہے، اس کےعلاوہ کوئی بھی بندگی کے لائق نہیں، اس کے نیک نام ہیں اور زمین میں کوئی ذات میرے نزدیک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے زیادہ محبوب نہیں۔
حضرت عمر فرماتے ہیں پھر میں نےسوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں، تو میرے بہن نے جواب دیا کہ وہ ارقم کےمکان میں ہیں، تو میں نے ارقم کے مکان کے پاس گیا۔
جہاں حمزہ اور آپ کے اصحاب حویلی میں بیٹھے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تھے تو جب میں نے دستک دی تو لوگ نکلے، تو حضرت حمزہ نے کہا کہ تمہارا کیا حال ہے تومیں نے جواب دیا کہ عمربن خطاب آیا ہے۔
تو آنخضرت صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور میرا دامن کھینچا اور پوچھا کہ تو باز آنے والا نہیں ہے۔
تومیں نے کلمہ پڑھا ''أشھد أن لا إله إلا اللہ وحدہ لاشریك له و أشھد أن محمداعبدہ و رسو له'' تو سب حویلی والوں نے اللہ اکبر کانعرہ بلند کیا جس کو مسجد والوں نے سن لیا۔
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ہم حق پر نہیں ہیں، زندہ رہیں یا مر جائیں۔
تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ اس ذات میں کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بیشک تم دین حق پرہو۔
زندہ رہو یا مر جاؤ۔
تو میں نے کہا کہ ہم چھپ کر کیوں رہیں، قسم ہے اس ذات کی جس نے آ پ کو نبی بنا کر بھیجا ہے، ہم ضرور باہر نکلیں۔
چنانچہ ہم سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو باہر نکلنے کے لیے کہا اور آپ کو دو صفوں میں لے لیا ایک صف میں اور دوسری صف میں حضرت حمزہ تھے۔
اسی طرح ہم مسجدوں میں پہنچے تو ہم لوگوں کو دیکھ کر قریش نے کہا کہ ابھی ایک غم ختم نہیں ہوا کہ دوسرا غم سامنے آ گیا۔
اسی دن سے اسلام کو غلبہ نصیب ہوا اور لوگ مجھ کو فاروق کہنے لگے۔
اس لیے میرے سبب سے اللہ نے حق کو باطل سےجدا کر دیا۔
داؤد بن حصین اور زہر ی فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر مسلمان ہوئے تو حضرت جبریل اترے اور حضو ر علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ حضرت عمر کے اسلام لانے سے آسمان والوں کو خوشی ہوئی۔
اورحضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم میں حضرت عمر کےعلم سےخوب واقف ہوں، اگر ان کاعلم ترازو کے ایک پلہ میں رکھا جائےاور تمام مخلوق کا دوسرا پلہ میں تو حضرت عمر کا پلہ بھاری ہو جائے اور انہوں نے کہا کہ جب حضرت عمر کی وفات ہوئی تو گویا وہ علم کا ایک بڑا حصہ لے کے گئے۔
حضرت عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ تمام جنگوں میں حاضر رہے اور وہ سب سے پہلے خلیفہ ہیں جن کو امیراالمؤمنین کہا گیا۔
ان کی خلافت حضرت ابوبکر صدیق کی وفات کے بعد ہی قائم ہوئی۔
اس لیے کہ صدیق اکبر نے انہیں کے نام کی وصیت کی تھی اور ان کو مغیرہ بن شعبہ کےغلام ابولولو نے بدھ کے روز شہید کیا۔
26ھ کو اور اتوار کے روز محرم کے عشرہ اولیٰ 24ھ میں دار آخرت کو تشریف لےگئے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6646