مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سب جائیداد جو حضرت ابوبکر رضی...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سب جائیداد جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت میں حضرت فاطمہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہما کو نہیں دی تھی۔
حضرت عباس اورحضرت علی رضی اللہ عنہما کے حوالہ کر دی تھی اس شرط پر کہ وہ اس جائیداد کو ان ہی کاموں میں خرچ کرتے رہیں گے جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خرچ کیا کرتے تھے یعنی یہ سپردگی محض انتظام کے طور پر تھی نہ بطور تملک اور تقسیم کے۔
حدیث ہٰذا میں اسی کی بابت قضیہ مذکور ہے۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حدیث لانرثُ ولانورثُ، ما تَرکنَا صدقة خود رسو کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی تھی۔
اسی لئے وہ عام قانون فرائض کے مطابق ترکہ کی طلب گار ہوئیں۔
مگر فرمان نبوی برحق تھا۔
اسی لئے ان کو یہ ترکہ تقسیم نہیں کیا گیا جس پر وہ خفا ہوگئی تھیں۔
دوسری روایت میں یوں ہے کہ بعد میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی للہ عنہا کو راضی کر ليا تھا۔
(دیکھو شرح وحیدی۔
پارہ27، ص: 92) (حقیقت یہ ہے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ناراض ہی نہیں ہوئی تھیں بلکہ انہیں جب حدیث سنائی گئی تو وہ خاموشی کے ساتھ واپس چلی گئیں اور وفات تک ابوبکر سے اس وراثت کے مسئلہ میں کوئی گفتگو نہیں کی۔
فما تکلمت بعد۔
عبدالرشید تونسوی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6728