🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہمارے امام احمد بن حنبل اور جملہ اہل حدیث کے نزدیک تعزیر میں دس کوڑے سے زیادہ...
حدیث حاشیہ:
ہمارے امام احمد بن حنبل اور جملہ اہل حدیث کے نزدیک تعزیر میں دس کوڑے سے زیادہ نہیں مارنا چاہئے اورحنفیہ نے اس میں اختلاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم سے کم جو حد ہے یعنی چالیس کوڑے غلام کے لیے اس سے ایک کم تک یعنی انتالیس کوڑے تک تعزیر ہو سکتی ہے۔
ہماری دلیل وہ احادیث ہیں جو حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں ذکر فرمائی ہیں اور حنفیہ کو بھی اس مسئلہ میں اپنے امام کا قول ترک کرنا چاہئے اور صحیح حدیث پر عمل کرنا چاہئے۔
ان کے امام نے ایسی ہی وصیت کی ہے۔
حضرت ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ عقبہ ثانیہ کی بیعت میں سترانصاریوں کے ساتھ شامل تھے۔
جنگ بدر اور بعد کی سب جنگوں میں شرکت کی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے ماموں ہیں، بعہد حضرت معاویہ لاولد فوت ہوئے۔
نام ہانی بن نیار ہے۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6850