مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک عورت کا خاوند کہیں باہر گیا اور اپنے ایک بچے کو،...
حدیث حاشیہ:
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک عورت کا خاوند کہیں باہر گیا اور اپنے ایک بچے کو، جو اس آدمی کی دوسری بیوی سے تھا، موجودہ بیوی کی گود میں چھوڑ گیا تاکہ وہ اس کی نگہداشت کرے۔
اس کے باہر جانے کے بعد عورت نے اپنا ایک آشنا بنایا اور اسے کہا کہ پہلے اس بچے کو ٹھکانے لگاؤ کیونکہ یہ ہمیں کسی وقت بھی ذلیل کر سکتا ہے۔
اس آشنا نے پہلے تو انکار کیا لیکن پھر مان گیا۔
اس بچے کو قتل میں عورت کا آشنا، ایک دوسرا شخص وہ عورت اور اس کا خادم شریک ہوئے۔
اسے قتل کرنے کے بعد انہوں نے اسے ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پوری میں بند کر کے ایک ویران کنویں میں پھینک دیا۔
بعد ازاں اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا گیا تو اس نے اقرار جرم کر لیا۔
باقی قاتل بھی مان گئے، حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ جو اس وقت صنعاء کے حاکم تھے انہوں نے اس مقدمے کے متعلق حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھا تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ ان سب کو قتل کر دیا جائے، مزید فرمایا:
اگر تمام اہل صںعاء اس قتل میں شریک ہوتے تو میں سب کو قتل کرنے کا حکم دیتا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6896