الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «لِتَعْلَمُو اَنَّها سُنَّةٌ» تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ یہ طریقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے...
لغوی تشریح:
«لِتَعْلَمُو اَنَّها سُنَّةٌ» تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ یہ طریقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ماخوذ ہے۔ یہاں سنت سے وہ سنت مراد نہیں جو فرض کے مقابلے میں ہوتی ہے۔ یہ فقہائے کرام کی جدید اصطلاح ہے، لہٰذا یہ اس کے وجوب کے منافی نہیں۔
فائدہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سورہ فاتحہ بلند آواز سے پڑھی اور وجہ بھی بیان کر دی کہ تمہیں بتانے کے لیے میں نے ایسا کیا ہے کہ یہ مسنون ہے، گویا نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ اونچی آواز سے پڑھنا بھی جائز ہے۔
راوی حدیث:
[ طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ ] یہ (حضرت طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ) زہری قرشی مدنی تھے۔ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف مشہور و معروف صحابی کے بھتیجے تھے۔ طلحہ ندی کے لقب سے مشہور تھے۔ ثقہ اور بڑے پائے کے فقیہ تھے۔ اوساط تابعین میں شمار کیے گئے ہیں۔ ۹۷ ہجری میں ۷۲ برس کی عمر میں پا کر فوت ہوئے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 456