🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس کا اصل سبب کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ یونانی لوگ جدوار خطائی سے‘ ڈاکٹر لوگ ورم...
حدیث حاشیہ:
اس کا اصل سبب کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔
یونانی لوگ جدوار خطائی سے‘ ڈاکٹر لوگ ورم پر برف کا ٹکڑا رکھ کر اور بدوی لوگ داغ دے کر اس کا علا ج کرتے ہیں مگر موت سے شاذونادر ہی بچتے ہیں۔
اس لیے مقام طاعون سے بھاگنا گویا موت سے بھاگنا ہے جو اپنے وقت پر ضرور آ کر رہے گی۔
مولانا وحید الزماں مرحوم فرماتے ہیں کہ گھر یا محلہ بدلنا بستی چھوڑ کر پہاڑ پر چلے جانا تا کہ صاف آب وہوا مل سکے فرار میں داخل نہیں ہے‘ واللہ أعلم بالصواب۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6974