الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «شَاهِدِنَا» جو حاضر ہیں ۔ «صَغِيرِناَ» کم عمر اور چھوٹی عمر والوں کے حق میں بلندی...
لغوی تشریح:
«شَاهِدِنَا» جو حاضر ہیں۔
«صَغِيرِناَ» کم عمر اور چھوٹی عمر والوں کے حق میں بلندی درجات کی دعا ہے، یا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تکلیف و مصیبت کے وقت افعال صالحہ پر ثابت قدم رکھے۔
«فَاْحَيِهِ» «إحْيَاء» سے ماخوذ امر کا صیغہ ہے جو دعا کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
«لَا تَحُرِمَنَا» ”تا“ پر فتحہ اور ”را“ کے نیچے کسرہ۔ حرمان سے مشتق ہے، نہ محروم رکھنا ہمیں۔
«جُرَهُ» اس کی موت کی وجہ سے ہمیں جو صدمہ پہنچا ہے اس پر صبر کے اجر سے۔
«لَاتَقُتِناّ» دوسری ”تا“ کے نیچے کسرہ اور ”نون“ جمع پر تشدید ہے۔
باب «ضَرَبَ» «يَضْرِبُ» ہے اور فعل کے ”نون“ کو ”نون“ متکلم میں مدغم کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس کی موت کے بعد فتنہ و آزمائش میں مبتلا نہ کرنا بلکہ اس کی موت کو ہمارے لیے مقام عبرت بنا دے۔
حدیث کے آخر میں ہے «رَوَاهُ مُسْلِمٌ» ”اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔“
جبکہ یہ حدیث مسلم میں نہیں ہے۔ غالب گمان یہ ہے کہ یہ کسی کاتب سے غلطی ہو گئی ہے، مصنف سے نہیں۔ «والله اعلم»

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 458