🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یمامہ مکہ اور یمن کے درمیان ایک بستی ہے ۔ ہجر کا پایہ تخت تھا یا یمن...
حدیث حاشیہ:
یمامہ مکہ اور یمن کے درمیان ایک بستی ہے۔
ہجر کا پایہ تخت تھا یا یمن کا ایک شہر اس روایت میں گائے کے ذبح ہونے کا ذکر نہیں ہے۔
حضرت امام بخاری نے اس کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ہے جو مسند احمد میں ہے۔
اس میں صاف یوں ہے بقر النحر تو باب کی مطابقت حاصل ہو گئی۔
گائے کا اس حال میں خواب دیکھنا کہ کچھ بے گناہ لوگوں کا دکھ میں مبتلا ہونامراد ہے جیسا کہ جنگ احد میں ہوا۔
خیر سے مراد وہ فتوحات ہیں جو بعد میں مسلمانوں کو حاصل ہوئیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7035