🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس خواب کی تفصیل بیان کرنے میں بڑے بڑے اندیشے تھے اس لیے آپ نے سکوت مناسب...
حدیث حاشیہ:
اس خواب کی تفصیل بیان کرنے میں بڑے بڑے اندیشے تھے اس لیے آپ نے سکوت مناسب سمجھا اس خواب سے آپ کو رنج ہوا کہ ایک خلیفہ میر ا آفتوں میں گرفتار ہوگا۔
صدق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقال المھلب توجیہ تعبیر ابا بکر ان الظلۃ نعمۃ من نعم اللہ علیٰ اھل الجنۃ وکذالک کانت علیٰ بنی اسرائیل الخ ‘ (فتح)
یعنی مہلب نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تعبیر کی توجیہ یہ ہے کہ سایہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جیسا کہ بنی اسرائیل پر اللہ نے بادلوں کا سایہ ڈالا۔
ایسا ہی اہل جنت پر سایہ ہوگا۔
اسلام ایسای ہی مبارک سایہ ہے جس کے سایہ میں مسلمان کو تکا لیف سے نجات ملتی ہے اور اس کو دنیا اور آخرت میں نعمتوں سے نوازا ناتا ہے۔
اسی طرح شہد میں شفا ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ہے۔
ایسا ہی قرآن مجید کا بھی شفا ہے۔
انہ شفاءورحمۃ للمومنین وہ سننے میں شہد جیسی حلاوت رکھتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7046