🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی بلا وجہ شرعی لڑنا کفر ہے۔ یعنی کافروں کا سا فعل ہے جیسے کافر مسلمانوں سے...
حدیث حاشیہ:
یعنی بلا وجہ شرعی لڑنا کفر ہے۔
یعنی کافروں کا سا فعل ہے جیسے کافر مسلمانوں سے نا حق لڑتے ہیں ایسے ہی اس شخص نے بھی کیا گویا کافروں کی طرح عمل کیا۔
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو مسلمان کسی مسلمان سے لڑا وہ کافر ہو گیا جیسے خارجیوں کا مذہب ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا‘ (وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا)
(الحجرات: 9)
اور دونوں گروہوں کو مومن قرار دیا اور صحابہ نے آپس میں لڑائیاں کیں گو ایک طرف والے خطائے اجتہادی میں تھے مگر کسی نے ان کو کافر نہیں کہا۔
خود حضرت علی رضی اللہ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ والوں کے حق میں فرمایا أخواتنا بغوا علینا۔
خارجی مردود مسلماوں کی جماعت سے علیحدہ ہو کر سارے مسلمانوں کو کافر قرار دینے لگے۔
بس اپنے ہی تئیں مسلمان سمجھے اور پھر یہ لطف کہ ان خارجیوں ہی مردودوں نے مسلمانوں کے سر دار جناب علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو قتل کیا۔
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو بھی انہوں نے ہی قتل کیا۔
حضرت عائشہ اور حضرت عثمان اور اجلائے صحابہ رضی اللہ عنہم کو کافر قرار دیا۔
کہو جب یہ لوگ کافر ہوئے تو تم کو اسلام کہاں سے نصیب ہوا؟
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7076