🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ خیرالقرون کا حال بیان ہو رہا ہے۔ آج کل تو امانت دیانت کا جتنا بھی جنازہ...
حدیث حاشیہ:
یہ خیرالقرون کا حال بیان ہو رہا ہے۔
آج کل تو امانت دیانت کا جتنا بھی جنازہ نکل جائے کم ہے۔
کتنے دین کے دعویدار ہیں جو امانت دیات سے بالکل کورے ہیں۔
اس حدیث سے غیرمسلموں کے ساتھ لین دین کرنا بھی ثابت ہوا بشرطیکہ کسی خطرے کا ڈر نہ ہو۔
حذیفہ بن یمان سنہ 35 ھ میں مدائن میں فوت ہوئے، شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کے چالیس روز بعد آپ کی وفات ہوئی۔
(رضي اللہ عنه)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7086