مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی دجال جو مشرق کے ملک سے آئے گا۔ اسی طرف سے یاجوج ماجوج آئیں گے نجد...
حدیث حاشیہ:
یعنی دجال جو مشرق کے ملک سے آئے گا۔
اسی طرف سے یاجوج ماجوج آئیں گے نجد سے مراد وہ ملک ہے عراق کا جو بلندی پر واقع ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا نہیں فرمائی کیوں کہ ادھر سے بڑی بڑی آفتوں کا ظہور ہونے والا تھا۔
حضرت حسین بھی اسی سرزمین میں شہید ہوئے۔
کوفہ، بابل وغیرہ یہ سب نجد میں داخل ہیں۔
بعضے بے وقوفوں نے نجد کے فتنے سے محمد بن عبدالوہاب کا نکلنا مراد رکھا ہے، ان کو یہ معلوم نہیں کہ محمد بن عبدالوہاب تو مسلمان اور موحد تھے۔
وہ تو لوگوں کو توحید اور اتباع سنت کی طرف بلاتے تھے اور شرک و بدعت سے منع کرتے تھے، ان کا نکلنا تو رحمت تھا نہ کہ فتنہ اور اہل مکہ کو جو رسالہ انہوں نے لکھا ہے اس میں سراسر یہی مضامین ہیں کہ توحید اور اتباع سنت اختیار کرو اور شر کے بدعی امور سے پرہیز کرو، اونچی اونچی قبریں مت بناؤ، قبروں پر جا کر نذریں مت چڑھاؤ، منتیں مت مانو۔
یہ سب امور تو نہایت عمدہ اور سنت نبوی کے موافق ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی اونچی قبروں کو گرانے کا حکم دیا تھا۔
پھر محمد بن عبدالوہاب نے اگر اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی تو کیا قصور کیا۔
صلی اﷲ حبیبه محمد و بارك وسلم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7094