🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ کہ جب یزید خلیفہ ہوا تو عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اس...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ کہ جب یزید خلیفہ ہوا تو عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اس سے بیعت نہیں کی۔
یزید کے مرتے ہی عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے خلافت کا دعویٰ کیا۔
ادھر معاویہ بن یزید بن معاویہ خلیفہ ہوا کچھ لوگوں نے عبد اللہ سے‘ کچھ لوگوں نے معاویہ بن یزید سے بیعت کی لیکن یہ معاویہ جیا نہیں چالیس ہی دن سلطنت کر کے فوت ہو گیا اور مروان خلیفہ بن بیٹھا وہ چھ مہینہ جی کی فوت ہو گیا اور اپنے بیٹے عبد الملک کو خلیفہ کر گیا۔
عبد الملک نے حجاج بن یوسف ظالم کو عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے لڑنے کے لیے روانہ کیا۔
جب حجاج غالب ہوا اور عبد اللہ بن زبیر شہید ہوئے تو اب سب لوگوں کا اتفاق عبد الملک پر ہو گیا۔
اس وقت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹوں سمیت اس سے بیعت کرلی۔
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کے نام یہ تھے۔
(1)
عبد اللہ اور (2)
ابو بکر اور (3)
ابو عبیدہ اور (4)
بلال اور (5)
عمر۔
یہ سب صفیہ بنت ابی عبید کے بطن سے تھے اور (6)
عبد الرحمن ان کی ماں علقمہ بنت نافس تھی اور (7)
سالم اور (8)
عبید اللہ اور (9)
حمزہ ان کی ماں لونڈی تھی اسی طرح (10)
زید ان کی بھی ماں لونڈی تھی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7203