🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میت سے قبر میں باز پرس ہوتی ہے...
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میت سے قبر میں باز پرس ہوتی ہے۔
➋ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسنون یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر میت کے لیے استغفار اور ثابت قدمی کی دعا کی جائے۔
➌ قبر سے قبرستان سے چالیس قدم دُور آ کر دعا کرنے اور اس کے علاوہ دیگر رسمیں ادا کرنے والی بات بالکل غلط ہے۔ اس کا شریعت اسلامی میں قطعاً کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 470