🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: معاذ اللہ یہ کیسی سخت دلی اور قساوت قلبی ہے۔ بزرگوں نے تو یہ کیا ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
معاذ اللہ یہ کیسی سخت دلی اور قساوت قلبی ہے۔
بزرگوں نے تو یہ کیا ہے کہ مرت وقت بھی خود پانی نہ پیا اور دوسرے مسلمان بھائی کے پاس بھیج دیا چنانچہ جنگ یرموک میں جس میں بہت سے صحابہ شریک تھے ایک صاحب بیان کرتے ہیں میں اپنے چچا زاد بھائی کے پاس جو زخمی ہو کر پڑا تھا پانی لے کر گیا اتنے میں اس کے پاس ایک اور مسلمان زخمی پڑا تھا اس نے پانی مانگا میرے بھائی نے اشارہ سے کہا پہلے اس کو پلاؤ۔
جب میں اس کے پلانے کو گیا تو ایک اور زخمی نے پانی مانگا اس نے اشارہ سے کہا اس کے پاس لے جاؤ مگر جب تک پانی لے کر اس پاس پہنچا وہ جان بحق تسلیم ہوا۔
لوٹ کر آیا تو وہ شخص بھی مر چکا تھا جس کے پلانے کے لیے میرے بھائی نے کہا تھا آگے جو بڑھا تو کیا دیکھتا ہوں میرا بھائی بھی شہید ہو چکا ہے (رضی اللہ عنہم)
مسلم کی روایت میں تین آدمی اور ہیں ایک بوڑھا حرام کار دوسرے جھوٹا بادشاہ تیسرے مغرور فقیر۔
ایک روایت میں ٹخنوں سے نیچے ازار لٹکانے والا‘ دوسرا خیرات کر کے احسان جتلانے والا‘ تیسرا جھوٹی قسم کھا کر مال بیچنے والا مذکور ہے۔
ایک روایت میں قسم کھا کر کسی کا مال چھین لینے والا مذکور ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7212