الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «يُنْشِدُ» «إِنْشَاد» سے ماخوذ ہے۔ ”یاء“ پر ضمہ اور ”شین“ کے نیچے کسرہ ہے۔ اشعار پڑھنا۔...
لغوی تشریح:
«يُنْشِدُ» «إِنْشَاد» سے ماخوذ ہے۔ ”یاء“ پر ضمہ اور ”شین“ کے نیچے کسرہ ہے۔ اشعار پڑھنا۔
«فَلَحَظَ إِلَيْهِ» ناپسندیدہ نگاہوں سے دیکھنا، یعنی گھور کر۔
«فَقَالَ» سے مراد سیدنا حسان رضی اللہ عنہ ہیں۔
«وَفِيْهِ» اس میں ”واؤ“ حالیہ ہے یعنی اس حالت میں کہ وہ مسجد میں تھے۔
«مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ» اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مراد ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث کی رو سے مسجد میں اشعار پڑھنا جائز ہے مگر ایسے اشعار نہ ہوں جو توحید و رسالت کے خلاف ہوں، جن سے شرک و بدعت کی بو آتی ہو یا مذموم اور برے ہوں یا نمازیوں کے لیے خلل اور حرج کا باعث ہوں کہ نماز سے ان کی توجہ منتشر کر دیں۔ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ مسجد میں ایسے اشعار پڑھتے تھے جن میں کفار کی ہجو ہوتی تھی۔ آپ سن کر فرماتے تھے: ”روح القدس تیری مدد فرمائے۔“ [صحيح بخاري، الصلاة، باب الشعر فى المسجد، حديث: 453]
وضاحت:
(سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ) انصار کے قبیلہ خزرج میں سے تھے۔ شاعر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لقب سے مشہور تھے۔ ابوعبیدہ کا قول ہے کہ عرب متفق ہیں کہ شہری شعراء میں سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سب سے بڑے شاعر تھے۔ 40 ہجری سے قبل سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔ بعض کے نزدیک 50 ہجری میں فوت ہوئے۔ وفات کے وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ ساٹھ سال دور جاہلیت میں گزارے اور ساٹھ سال حالت اسلام میں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 198