الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «كَانُو يَسْتَحِبُّونَ» پسند کرنے والوں سے یہاں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مراد ہیں ۔ «سُوْيَ»...
لغوی تشریح:
«كَانُو يَسْتَحِبُّونَ» پسند کرنے والوں سے یہاں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مراد ہیں۔
«سُوْيَ» «تسوية» سے ماخوذ ہے۔ ”المنار“ میں ہے۔ ”تلقین“ کی یہ مرفوع حدیث فن حدیث کی معرفت رکھنے والوں کے نزدیک بلاشبہ موضوع ہے۔ اور ابن قیم رحمہ الله نے زادالمعاد فی ھدی خیر العباد میں بھی پورے جزم اور اعتماد سے کہا ہے کہ یہ موضوع اور من گھڑت روایت ہے۔ اور کتاب الروح میں اسے ضعیف کہا ہے۔ علامہ یمانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ اس پر عمل کرنا بدعت ہے اور اس پر اکثر لوگوں کے عمل سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔ [سبل السلام]
فائدہ: میت کو دفن کرنے کے بعد میت کو مخاطب کر کے تلقین کرنا کسی بھی صحیح یا حسن درجے کی روایت سے ثابت نہیں۔
امام احمد رحمہ الله سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اہل شام کے علاوہ میں نے کسی اور کو یہ عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ علاوہ ازیں ہمارے فاضل محقق نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
روای حدیث:
[ حضرت ضمر بن حبیب رحمہ الله ] ان کی کنیت ابوعتبہ ہے۔ ضمرہ میں ”ضاد“ پر فتحہ اور ”میم“ ساکن ہے۔ سلسلہ نسب یوں ہے: ضمرہ بن حبیب بن صہیب زبیدی۔ زبیدی کی ”زا“ پر ضمہ ہے۔ حمص کے رہنے والے تھے، اس لیے حمصی کہلائے۔ ثقہ تابعی ہیں اور چوتھے طبقے میں شمار ہوتے ہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 471