🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تو اس دن مسلمانوں کی دو عید یعنی عرفہ اور جمعہ تھیں اور اتفاق سے یہود اور...
حدیث حاشیہ:
تو اس دن مسلمانوں کی دو عید یعنی عرفہ اور جمعہ تھیں اور اتفاق سے یہود اور نصاریٰ اور مجوس کی عیدیں بھی اسی دن آگئی تھیں۔
اس سے پیشتر کبھی ایسا نہیں ہوا۔
الفاظ سمع سفیان میں حضرت امام بخاری رحمہ اللہ نے سماع کے صراحت کردی۔
اس حدیث کی مناسبت باب سے یوں ہے کہ اللہ پاک نے امت محمدیہ پر اس آیت میں احسان جتلایا کہ میں نے آج تمہادا دین پورا کردیا‘ اپنا احسان تم پر تمام کردیا۔
یہ جب وہی ہوگا کہ امت ورسول کے احکام پر قائم رہے۔
قرآن وحدیث کی پیروی کرتی رہے۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ نزول آیت کے وقت اسلام مکمل ہو گیا بعد میں اندھی تقلید سے تقلیدی مذاہب نے اسلام میں اضافہ کر کے تقلید بغیر اسلام کی تکمیل کا مضحکہ اڑایا۔
فیا أسفیٰ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7268