🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: توحیدکی دو قسمیں ہیں۔ توحید ربوبیت‘ توحید الوہیت۔ اللہ کو رب ماننا یہ قسم تو اکثر کفار...
حدیث حاشیہ:
توحیدکی دو قسمیں ہیں۔
توحید ربوبیت‘ توحید الوہیت۔
اللہ کو رب ماننا یہ قسم تو اکثر کفار ومشرکین کو بھی تسلیم رہی ہے۔
دوسری توحید کے معنی یہ کہ عبادت بندگی کے جتنے کام ہیں ان کو خالص ایک اللہ کے لیے بجا لانا۔
مشرکین کو اس سے انکار رہا اور آج اکثر نام نہاد مسلمانوں کا بھی یہی حال ہے کہ وہ عبادت وبندگی اللہ کے سوا بزرگوں اور اولیاء کرام کی بھی بجا لاتے ہیں۔
اکثر مسلمان نما مشرکین قبروں کو سجدہ کرتے ہیں۔
بزرگان اسلام کے نام کی نذورنیاز کرتے ہیں۔
اس حدیث میں بہ سلسلہ تبلیغ پہلے توحید الوہیت کی دعوت دینا ضروری قرار دیا ہے پھر دیگر ارکان اسلام کی تبلیغ کرنا۔
کتاب التوحید سے حدیث کا یہی تعلق ہے کہ بہر حال توحید الوہیت مقدم ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7372