مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سورت کو سورہ اخلاص کہا گیا ہے۔ اس میں جملہ اقسام کے شرک کی تردید کرتے...
حدیث حاشیہ:
اس سورت کو سورہ اخلاص کہا گیا ہے۔
اس میں جملہ اقسام کے شرک کی تردید کرتے ہوئے خالص توحید کی پیش کیا گیا ہے۔
ا سکا ہر ہر لفظ توحید کا مظہر ہے۔
مضامین قرآن کے تین حصے ہیں۔
ایک حصہ توحید الٰہی اور اس کے صفات وافعال کا بیان‘ دوسرا قصص کا بیان‘ تیسرا احکام شریعت کا بیان تو قل ھو اللہ أحد میں ایک حصہ موجود ہے اس لیے اس صورت کا مقام تہائی قرآن کے برابر ہوا۔
سورہ اخلاص کی تفسیر میں حضرت شاہ عبد العزیز فرماتے ہیں ”بعضے از علماء گفتہ اند کہ شرکت گاہے درعدد می باشد وآنر بلفظ احد نفی فرمود گاہے در مرتبہ منصب می باشد و آنرا بلفظ صمد نفی فرمود وگاہے درنسبت می شد وآنر بلفظ لم یلد ولم یولد نفی فر مود وگاہے درکار تا ثیرمی باشدوآنرا بہ لہ کفوا احد نفی فرمودو بہمیں جہت ایں سورہ راسوہ اخلاص می گوید۔
“ یعنی بعض علماء نے کہا ہے کہ شرکت بھی عدد میں ہوتی ہے جس کی لفظ احد سے نفی کردی گئی ہے اور کبھی شرکت مرتبہ اور منصب میں ہوتی ہے اس کی نفی لفظ صمد سے کی گئی ہے۔
کبھی شرکت نسبت میں ہوتی ہے جس کا لفظ لم یلد ولم یولد سے نفی کی گئی ہے اور کبھی شرکت کام اور تاثیر میں ہوتی ہے اس کی نفی لفظ ولم یکن له کفوا أحد سے کی گئی ہے۔
آگے حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ دنیا کے مذاہب باطلہ پانچ ہیں۔
اول دہریہ‘ دوم فلاسفہ‘ سوم ثنویہ‘ چہارم یہوونصاریٰ پنجم مجوسیاں اور ہر ایک کے ذکر میں حضرت شاہ صاحب نے اس سورہ کا وہ کلمہ ذکر کیا ہے جس سے اس فرقہ کی تردید ہوتی ہے۔
پس اس سورہ کو مسئلہ میں توحید میں جامع ومانع قرار دیا گیا ہے اسی لیے اس کی فضیلت ہے جو اس حدیث میں مذکور ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7374