🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی اولین صفت وحدانیت دوسری صفت صمدانیت کو ظاہر کیا گیا...
حدیث حاشیہ:
اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی اولین صفت وحدانیت دوسری صفت صمدانیت کو ظاہر کیا گیا ہے۔
معرفت الٰہی کے سمجھنے کے سلسلے میں وجود باری تعالیٰ کو تسلیم کرنے کے بعد ان دو صفتوں کو سمجھنا ضروری ہے توالد وتناسل کا سلسلہ بھی ایسا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ا س سے بالکل پاک ہے کہ وہ اولاد مثل مخلوق کے رکھتا ہو یا کوئی اس کا جننے والا ہو وہ ان ہر دو سلسلوں سے بہت دور ہے۔
اس سلسلہ کے لیے مذکر یا مؤنث ہم ذات ہونا ضروری ہے اور ساری کائنات میں اس کام ہم ذات کوئی نہیں ہے۔
وہ اس بارے میں بھی وحدہ لا شریک لہ ہے۔
ان جملہ امور کو سمجھ کر معرفت الٰہی حاصل کرنا انبیاء کرام کا یہی اولین پیغام ہے۔
یہی اصل دعوت دین ہے لا اله إلا اللہ کا یہی مفہوم ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7375