الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فائدہ : اس حدیث میں ایک اشکال ہے کہ اس طرح تو کسی دوسرے کے رونے کی وجہ سے...
فائدہ:
اس حدیث میں ایک اشکال ہے کہ اس طرح تو کسی دوسرے کے رونے کی وجہ سے مرنے والے کے لیے عذاب ثابت ہو رہا ہے، حالانکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«وَلَا تَزِرُوَازِرَةٌ وٌزَرَاُخْرٰي» [بني اسرائيل: 15، 17]
”کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“
علمائے کرام نے اس اشکال کے متعدد جواب دیے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ اگر نوحہ مرنے والے کا اپنا طریقہ بھی تھا اور زندگی میں اس نے اسے برقرار رکھا تو اس صورت میں اسے عذاب ہو گا ورنہ نہیں۔ اور ایک جواب یہ بھی ہے کہ مرنے والے کو عذاب اس صورت میں ہو گا کہ وہ خود اس کی وصیت کر گیا ہو، بصورت دیگر اسے عذاب نہیں دیا جائے گا۔ «والله اعلم»

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 476