🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ تشبیہ رؤیت کی ہے ساتھ کےجیسے چاند کی رؤیت ہر شخص کوبے وقت اور بلاتکلیف کے...
حدیث حاشیہ:
یہ تشبیہ رؤیت کی ہے ساتھ کےجیسے چاند کی رؤیت ہر شخص کوبے وقت اور بلاتکلیف کے میسر ہوتی ہے اسی طرح آخرت میں پروردگار کا دیدار بھی ہر مومن کو بے دقت اور بلاتکلیف حاصل ہوگا۔
اب قسطلانی نےجو صعلوکی سے سے نقل کیا کہ اس کی رؤیت بلا جہت ہوگی تما م جہات میں کیونکہ وہ جہت سے پاک ہے۔
یہ عجیب کلام ہے جس پر کوئی دلیل نہیں ہے اور منشا ان خیالات کا وہی تقلید ہے فلاسفہ اور پچھلے متکلمین کی۔
اللہ تعالیٰ نے یا اس کے رسول نےکہاں فرمایا کہ وہ تعالیٰ شانہ جہت یا جسمیت سے پاک اورمنزہ ہے۔
یہ دل کی تراشی ہوئی باتیں ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7434