🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث کویہاں لانے کا مقصد یہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کےآنے کا ذکر ہے۔...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کویہاں لانے کا مقصد یہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کےآنے کا ذکر ہے۔
معتزلہ، جہمیہ، متکلمین نے اللہ کےآنے کا انکار کیا ہے اور ایسی آیات واحادیث جن میں اللہ کےآنے کا ذکر ہے۔
ان کی دور از کار تاویلات کی ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپنی شان کےمطابق آتا بھی ہے۔
وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے مگر اس کی حرکت کو ہم کسی مخلوق کی حرکت سےتشبیہ نہیں دے سکتے نہ اس کی حقیقت کوہم جان سکتےہیں۔
وہ عرش پر ہے اور اس سےآسمان دنیا پرنزول بھی فرماتا ہے جس کی کیفیت ہم کو معلوم نہیں۔
ایسے ہی اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کےہنسنے کا بھی ذکر ہے۔
اس کا ہنسنا بھی برحق ہے جس کی تاویل کرناغلط ہے۔
سلف صالحین کا یہی مسلک تھا کہ اس کی شان وصفت جس طرح قرآن وحدیث میں مذکور ہے اس پر بلاچوں وچرا ایمان لانا فرض ہے۔
آمنا باللہ کما ھو بأسمائه و صفاته ہر دو صحابیوں کا لفظی اختلاف اپنے اپنے سماع کےمطابق ہے۔
ہر دو کا مطلب ایک ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان جنتیوں کے بے شمار نعتیں عطا کرے گا سچ ہے۔
(وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ) (الزخرف: 71)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7438