🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مقام محمود رفیع الشان درجہ ہے جو خاص ہمارے رسول کریم ﷺ کوعنائت ہوگا۔ ایک روایت میں...
حدیث حاشیہ:
مقام محمود رفیع الشان درجہ ہے جو خاص ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعنائت ہوگا۔
ایک روایت میں ہےکہ اس مقام پر اگلے اورپچھلے سب رشک کریں گے۔
روایت میں اوپر اللہ کے گھر کا ذکر آیا ہے۔
گھر سے مراد جنت ہے اضافت تشریف کے لیے ہے جیسے بیت اللہ۔
مصابیح والے نے کہا ترجمہ یوں ہے میں اپنے مالک سےاجازت چاہوں گا جب میں اس کے گھر یعنی جنت میں ہوں۔
یہاں گھر سےمراد خاص وہ مقام ہےاللہ تعالیٰ اس وقت تجلی فرما ہوگا وہ عرش معلیٰ ہے اور عرش کو صحابہ نےخدا کا گھر کہا ہے۔
ایک صحابی کا قول ہے وکان مکان اللہ أعلیٰ و أرفع (وحیدی)
حدیث میں اللہ کے لیے پنڈلی کا ذکر ہے اس طرح وہ مذکورہ ہے بلا تاویل ایمان لانا فرض ہے۔
اس کی حقیقت اللہ کے حوالہ کرنا طریقہ سلف ہے۔
اسی طرح اہل نار کو مٹھی بھر کر نکالنے اور جنت میں داخل کرنے کا ذکر ہے جو برحق ہے جیسا اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے ویسی اس کی مٹھی ہےجس کی تفصیل معلوم کرنا ہماری عقلوں سے بعید ہے۔
اللہ کی مٹھی کا کیا ٹھکانا ہے۔
بڑے ہی خوش نصیب ہوں گے وہ دوزخی جواللہ کی مٹھی میں آ کر دوزخ سے نجات پاکر داخل جنت ہوں گے۔
حافظ صاحب نقل فرماتے ہیں لا تضامون في رؤيته بالضم والتشديد معناه تجتمعون لر ؤيته في جهة ولا يضم بعضكم إلى بعض ومعناه بفتح التاء كذالك والأصل لاتضامون في رويته باجتماع في جهة فإنكم ترونه في جهالكم كلها- (خلاصة فتخ الباري)
یعنی لفظ تضامون تا کے پیش اور میم کے تشدید کے ساتھ اس کےمعنی یہ کہ اس اللہ کے دیدار کرنے میں تمہاری بھیڑ نہیں ہوگی۔
تم اسے ہر طرف سےدیکھ سکو گے اور بعض بعض سے نہیں ٹکرائے اورتا کے فتحہ کےساتھ بھی معنی یہی ہے۔
اصل میں یہ لاتضامون دو تا کے ساتھ ہے ایک تا کو تخفیف کے لیے حذف کر دیا گیا مطلب یہی کہ تم اس کا ہرطرف سے دیدار کر سکو گے بھیڑ بھاڑ نہیں ہوگی جیسا کہ چاند کےدیکھے کامنظر ہوتا ہے۔
لفظ طاغوت سے شیاطین اوراصنام اور گمراہی وضلالت کے سردار مراد ہیں۔
أثرالسجود سے مراد چہرہ یا سارے اعضائے سجود مراد ہیں قال عیاض یدل علی أن المراد بأثرالسجود الوجه خاصة اثر سجدہ سےخاص چہرہ مراد ہے۔
آخر حدیث میں ایک آخری خوش نصیب انسان کا ذکر ہے جو سب سے پیچھے جنت میں داخل ہو کر سرور حاصل کرےگا۔
دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جملہ قارئین بخاری شریف مردوں عورتوں کی جنت کا داخلہ عطا کرے اورسب کو دوزخ سے بچائے آمین۔
اللهم إنا نسالك الجتة ونعوزبك من النار فتقبل دعاءنا يا رب العالمين آمين!
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7440