الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «شَهِدْتُّ بِنْتًا» کہ آپ کی صاحبزادی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت...
لغوی تشریح:
«شَهِدْتُّ بِنْتًا» کہ آپ کی صاحبزادی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا تھیں جنھوں نے ۹ ہجری میں وفات پائی۔
«تُدْفَنُ» صیغہ مجہول ہے، یعنی اس کی تدفین کے موقع پر۔
«تَدْمَعَانِ» ”تا“ اور ”میم“ دونوں پر فتحہ ہے، یعنی اشک رواں تھے، آنسو بہہ رہے تھے۔
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا میت پر رونا جائز ہے، مکروہ نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے، اپنے لخت جگر حضرت ابراہیم کی وفات کے موقع پر آنسو بہہ نکلے تھے تو حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھی روتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا: ”اے ابن عوف! یہ تو ایک رحمت ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روتے ہوئے فرمایا: ”آنکھ اشکبار اور دل غمگین ہے لیکن ہمیں زبان سے وہی کچھ کہنا ہے جس سے ہمارا مالک راضی ہو۔“ [صحيح البخاري، الجنائز، حديث: 1303]
گویا غم کی وجہ سے شفقت پدری جوش مارے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں تو قابل مذمت و ملامت نہیں، البتہ زبان سے چیخ و پکار اور نوحہ کرنا منع ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 477