🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مسیلمہ کذاب نے یمامہ میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا اور بہت سےلوگ اس کے پیرو ہوگئے...
حدیث حاشیہ:
مسیلمہ کذاب نے یمامہ میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا اور بہت سےلوگ اس کے پیرو ہوگئے تھے۔
وہ لوگوں کو شعبدہ دکھا دکھا کر گمراہ کرتا تھا۔
وہ مدینہ آیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ اگر آپ اپنے بعد مجھ کوخلیفہ کر جائیں تومیں اپنے ساتھیوں کےساتھ آپ پرایمان لے آتا ہوں۔
اس وقت آ پ نے یہ حدیث فرمائی کہ خلافت تو بڑی چیز ہے میں ایک چھڑی کا ٹکڑا بھی تجھ کو نہیں دوں کا۔
آخر مسیلمہ اپنے ساتھیوں کو لے کر چلا گیا اور یمامہ کے ملک میں اس کی جماعت بہت بڑھ گئی۔
حضرت صدیق اکبر نے اپنے عہدخلافت میں اسی پر لشکر کشی کی جس میں آخر مسلمان غالب آئے اوروحشی نے اسے قتل کیا، اس کے سب ساتھی تتر بتر ہوگئے۔
حدیث میں امراللہ کا لفظ آیا ہے یہی باب سے مناسبت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7461