🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث ھذا میں صاف طور پر بندے سے اللہ کا کلام کرنا ثابت ہے جو براہ راست...
حدیث حاشیہ:
حدیث ھذا میں صاف طور پر بندے سے اللہ کا کلام کرنا ثابت ہے جو براہ راست بغیر کسی واسطہ کے خود ہوگا۔
توحید کے بعد وہ جو اعمال کام آئیں کے ان میں فی سبیل اللہ کسی غریب مسکین یتیم بیوہ کی مدد کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے وہ مدد خواہ کتنی ہی حقیر ہوا گر اس میں خلوص ہے تو اللہ اسے بہت بڑھا دے گا۔
ادنیٰ سےادنیٰ مد کھجور کا آدھا حصہ بھی ہے۔
اللہ توفیق بخشے اورقبول کرے۔
حضرت عدی بن حاتم سنہ 67ھ میں بعمر 110 سال کوفہ میں فوت ہوئے۔
بڑے خاندانی بزرگ تھے۔
بہت بڑے سخی حاتم طائی کےبیٹے ہیں۔
شعبان سنہ 7ھ میں مسلمان ہوئے۔
بعض مؤرخین ان کی عمر ایک سو اسی برس لکھی ہے۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7512