🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں بھی اللہ پاک کا کلام کرنا مذکور ہے۔ باب سے یہی مطابقت ہے۔ حدیث...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں بھی اللہ پاک کا کلام کرنا مذکور ہے۔
باب سے یہی مطابقت ہے۔
حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اہل کتاب کی سچی باتوں کی تصدیق کرنا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنسی اس بات پر آئی کہ ایک یہودی اللہ کی شان کس کس طورپربیان کر رہا ہے حالانکہ یہود وہ قوم ہے جس نےاللہ پاک کی قدرومتزلت کوکما حقہ نہیں سمجھا اورحضرت عزیرؑ کو خواہ مخواہ اللہ کا بیٹا بنا ڈالا حالانکہ اللہ پاک ایسے رشتوں ناطوں سےبہت ارفع واعلیٰ ہے۔
صدق لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد-
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7513